”آپ کا مطلوبہ نمبر بند ہے“دراصل یہ آواز کس کی ہے؟ ایک عرصے بعد معمہ حل ہوگیا

0
91

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) اکثر کسی کو ٹیلی فون کریں یا کسی بینکنگ سیکٹر سے رابطہ کریں تو دوسری طرف سے ایک آواز سنائی دیتی ہے جیسے کہ ’آپ کا مطلوبہ نمبر بند ہے‘ لیکن دراصل یہ آواز کس کی ہوتی ہے ، معمہ حل ہوگیا، یہ آواز دراصل آرجے فرحیں ملک کی ہے جو آئی وی آر آرٹسٹ ہیں۔
برطانوی میڈیا کو اپنے انٹرویو میں فرحین ملک نے بتایا کہ موجودہ دور میں بیشتر بینکوں، ائیرلائنز، ٹیلی کام کمپنیوں اور دفاتر میں آئی وی آر ہی استعمال ہورہا ہے، یہ پیغامات انتہائی تربیت یافتہ افراد ریکارڈ کرتے ہیں جو آواز کے استعمال میں مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آئی وی آر ریکارڈنگ میں ہر سوال کے کئی جوابات یا آپشنز ہوتے ہیں جن میں سے کال کرنے والے فرد کو ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، آئی وی آر آرٹسٹ باری باری یہ تمام آپشنز اپنی آواز میں ریکارڈ کرتا ہے اور ایسا کرنے میں کافی وقت لگ جاتاہے۔ روایتی گھرانوں کی طرح فرحین ملک نے اپنے گھر کے بارے میں بتایاکہ کبھی زیادہ بولوں تو کوئی نہ کوئی ٹوک دیتاہے اور یہاں تک کہ یہ بھی سننے کو مل جاتا ہے کہ تم ہروقت ٹیلی فون آنٹی کی طرح باتوں میں لگی رہتی ہو، یہ بند کرو، ،، یہ سن کر برا بھی لگتا ہے لیکن پھر اسے اپنے کام کا اعتراف ہی سمجھتی ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here