بال گرنا بند، نئے بال اگانے کیلئے لیموں کے استعمال کا آسان طریقہ

0
98

ڈیرہ اسماعیل خان (حکیم آصف خان سے) بالوں سے محروم افراد اپنے سر کو بالوں سے دوبارہ ڈھکنے کی کوشش میں لاکھوں جتن اور نقدی بھی پانی کی طرح بہاتے ہیں لیکن اس کا ایک قدرتی حل لیموں میں جیسے پھل میں موجود ہے،لیموں نہ صرف بالوں کو مضبوط ،چمکدار اور گھنا بناتا ہے بلکہ گرتے بالوں کو روکتا اورپھرسے اگاتا بھی ہے۔بالوں کیلئے لیموں کے استعمال کے کئی طریقے ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں۔
2چمچ لیموں کا رس لے کر اسے ایک چمچ کنوار گندل کی جیل (Gell)میں ڈال کر آمیزہ بنائیں اور اسے گنجے سر کی جلد پر لگائیں۔آدھے گھنٹے بعد بال شیمپو سے دھو لیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ 4چمچ مہندی، ایک انڈا، تھوڑا سا لیموں کا رس اور ایک کپ گرم پانی لیں، سب چیزیں مل کر آمیزہ بنا لیں اور سر کی جلد پر 2گھنٹے کے لیے لگا لیں۔
یا پھر تیسرا طریقہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تھوڑی سی مہندی کو سبز چائے میں بھگو کر رات کو رکھ دیں، اگلی صبح اس میں دو چمچ لیموں کا رس ڈال کر بالوں پر لگا لیں، ان تینوں طریقوں سے بال دنوں میں مضبوط ہوجائیں گے، گرنا بند اور نئے بال بھی اگنے لگیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here