امیرترین بھارتی شخص مکیش امبانی نے کامیابی کے تین اصول بتادیئے

0
96

ممبئی (افتخار کھتری سے)55ارب ڈالر سے زائد کے اثاثوں کے مالک بھارت کے امیرترین شخص مکیش امبانی نے اپنی کامیاب زندگی کے تین اصول بتائے ہیں جن پر عمل کرکے وہ موجودہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
سب سے پہلے ہدف مقرر کریں
مکیش امبانی کے بقول زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے آپ کے پاس کوئی منزل ہونی چاہیے جوآپ پانا چاہتے ہیں، اس کو حاصل کرنے کیلئے پوری محنت کی جائے۔ ہدف طے کیے بغیر محنت کرنے والے کو اپنی منزل ہی معلوم نہیں ہوتی، وہ اکثر راستے سے بھٹک جاتے ہیں ،انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کا پہلے ہدف مقرر نہ کیا ہو۔
مشکلات سے نہ بھاگیں
خود کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رکھیں، مشکل درپیش آنے پر یہ جاننے کی کاوش کریں کہ مشکل کہاں سے شروع ہوئی اور، پریشانیوں کا حل تبھی نکل سکتا ہے جب آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ اس کی وجہ کیا بنی۔
ناکامی سے نہ گھبرائیں
امیرترین بھارتی شخصیت کے بقول دنیا کا ایسا کوئی شخص نہیں جسے زندگی میں کبھی ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو لیکن اس سے گھبرانا نہیں چاہیے،ناکامی کو مایوسی کے بجائے آگے بڑھنے کی طاقت میں تبدیل کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here