’’دونوں کی بد اخلاقی کی ویڈیو میں نہیں بنا سکی کیونکہ۔ ۔ ۔‘‘ رنویر اور دپیکا کو خاتون مداح نے کہاں پکڑلیا اور پھر اس کیساتھ کیا سلوک ہوا؟ جانئے

0
41

نیویارک(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ان دنوں بھارتی اداکارہ دپیکا اور رنویر امریکی ریاست فلوریڈا کے دورے پر ہیں جہاں دونوں خوب سیرو تفریح کر رہے ہیں، ڈزنی ورلڈ پارک کی سیر کے موقع پر ایک مداح زینب نے ان کی ویڈیو بنائی جس پر دپیکا نے آکر ویڈیو کو بند کردیا۔
انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی زینب نامی خاتون نے لکھا کہ دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا،زینب خان کا کہنا تھا کہ دونوں کی بد اخلاقی کی ویڈیو میں نہیں بنا سکی کیونکہ وہ بالکل میرے منہ پر چلا رہے تھے اور اس وقت میں ششدر رہ گئی۔
اس ویڈیو پر کچھ پرستاروں نے تبصرہ کیا کہ دونوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے وہ اس وقت چھٹیوں پر ہیں،زینب خان نے منفی تبصروں کے جواب میں سوشل میڈیا انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ میں دونوں کی بہت بڑی مداح تھی لیکن ان سے خوفناک ملاقات کے بعد میرے پاس کوئی الفاظ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب دپیکا میری جانب مسکراتے ہوئے بڑھیں تو میں نے سوچا وہ واقعی تصویر کے لیے آرہی ہیں لیکن پھر اچانک رنویر سنگھ آئے اور مجھ پر خوب چلائے۔
واضح رہے کہ دپیکا اور رنویر کے درمیان گزشتہ کئی عرصے قریبی دوستی ہے اور دونوں رواں برس نومبر میں اٹلی میں شادی کرنے والے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here