روینہ ٹنڈن بڑی مصیبت میں پھنس گئی، مقدمہ درج

0
28
raveena-tandon-pakistan247news

ممبئی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کیخلاف پولیس نے ٹریفک جام کرنے کی شکایت درج کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کیخلاف شکایت درج کروائی۔ وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں اور اس تقریب کیلئے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خانز کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری،شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ فلم میں

وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کیخلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے جس پر جج دیپک کمار نے اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here