سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا شہریوں کیلیے خصوصی ریلیف کا اعلان

0
275

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہریوں اور عسکری اداروں سے وابستہ افراد کے لیے خصوصی مراعات اور مالی الاؤنس کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے نئے سال کے آغاز پر شہریوں کے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحفے کے طور پر خصوصی رعایت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

شاہ سلمان کے فرمان کے تحت سول اور فوجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو رواں مالی سال کے دوران سالانہ بونس دیا جائے گا جب کہ طلبہ و طالبات ایک سال تک 10فیصد اضافی ماہانہ بونس کے حق دار ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here