آزاد کشمیر،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے جھٹکے

0
81
earthquake-kpk-pakistan

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)آزاد کشمیر ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم زلزلے کے نتیجے مٰں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

تفصیل کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز بھارت میں تھا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب ، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف حراس پھیل گیا ہے۔جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں راولپنڈی ، نوشہرہ ، مردان، مظفر آباد، بالاکوٹ، ہری پور مانسہرہ، رائے ونڈ، ٹیکسلا،پشاور، پنڈدانخان اور حسن ابدال شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here