نیب نے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو گرفتار کر لیا

0
73
abdul aleem khan arrest nab

لاہور(پاکستان247نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے وزیر بلدیات نیب کے طلب کیے جانے پر پیش ہوئے تھے۔ عبدالعلیم خان پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج نیب میں چوتھی پیشی تھِی اور ان کی 6 آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا جن سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے نیب نے اُنہیں طلب کیا تھا اور پچھلے 2 گھنٹے سے تفتیش جاری تھی ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی ایف زیڈ سی اور اے این اے نامی کمپنیوں میں 90 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزکشنز ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب نے آج علیم خان کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر، سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا تھا۔عبدالعلیم خان اس سے پہلے سال 2018 میں تین بار نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں لیکن تاحال نیب حکام ان کے جمع کرائے گئے ریکارڈ اور بیانات سے مطمئن نہیں ہو سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اس بار بھی حکومتی رکن کو فنانشل مینجمنٹ یونٹ، ایف بی آر اور سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی اہم دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق علیم خان نے اپنا استعفٰی وزیراعلٰی پنجاب کو بھجوا دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here