سپر سٹارمایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برینڈ ایمبسڈر برقرار

0
72
maya ali quetta gladiators

کوئٹہ(پاکستان247نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معروف اداکارہ مایا علی کو برینڈ ایمبسڈر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معروف اداکارہ اور دور حاضرکی سپر سٹار مایا علی کو اپنا برینڈ ایمبسڈر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مایا علی کو مسلسل دوسری دفعہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے اس سے قبل وہ پچھلے ایڈیشن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی برینڈ ایمبسڈر رہ چکی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر نے کہا ہے کہ خوبرو مایا علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے دوسری دفعہ جوش وجذبہ کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔ مایا علی پی ایس ایل کی افتاحی تقریب سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے تمام میچز میں شریک ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here