اگر میری اچانک موت واقعہ ہو جائے تو میری میت………نواز شریف کی جیل سپرٹینڈنٹ کو وسیت، سینئر صحافی نے دعوی کر دیا

0
81
nawaz-sharif

لاہور(پاکستان247نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل سپرٹینڈنٹ کو اپنے پاس بلا کر وسیت کی اگر میری موت واقع ہو جاتی ہے تو میر میت کو جلدی گھر پہنچا دینا ۔

نیو ٹی وی کے سی ای او اور سینئر صحافی نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری شدید بڑھ چکی ہے اور ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پورے خاندان میں بھی بڑھی تفتیش پائی جاتی ہے۔

نصراللہ ملک نے کہا گزشتہ دنوں ہم نے ان کے فیملی کے قریب ذرائے سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا ہے کی دن میں کئی بار نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوتی ہے اور وہاں پر علاج نا ہونے کی وجہ سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ کسی وقت بھی ان کو سویر ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے۔ ان کے جو ذاتی معالج ہیں ڈاکٹر عدنان نے بھی بار بار اس طرف توجہ دلوئی کہ نواز شریف کے دو بائی پاس ہو چکے ہیں اور ان کی جو اب کنڈیشن ہے ان کو کسی ٹائم بھی ہارٹ کا شدید مرض لاحق ہو سکتا ہے لیکن اس طرف ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

نصراللہ ملک نے کہا کہ نواز شریف کے خاندانی ذرائے کا یہ کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کوانجائنا کی جو تکلیف ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کڈنی کے اوپر ان کا بڑا افیکٹ ہوا ہے ان کو شدید اس بات کا بھی خدشہ موجود ہے کہ ان کا ڈئلسیز کی طرف نا جانا پڑے، پچھلے دنوں میاں نواز شریف نے سپرٹینڈنٹ جیل کو اپنے پاس بلویا اور کہا کہ ملک کا تین بار وزیراعظم رہا ہوںا اگر میری اچانک موت ہو جائے تو میر میت کو جلدی گھر پہنچا دینا اور جو لیگل ریکوائرمنٹ ہوتی ہیں ان کو فوری پوری کر لینا اس کو زیادہ تاخیر نا کرنا۔

ویڈیو دیکھیں

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here