ملتان کے شہری نے ایک ایسی سائیکل تیار کر لی کے دیکھنے والا دیکھتا ہی رہ جائے گا

0
46
double-decker-saikal

ملتان(پاکستان247نیوز) آج تک آپ نے ڈبل ڈیکر بس صرف سڑکوں پر چلتی دیکھی ہو گی لیکن ملتان سے تعلق رکھنے والے ٖغلام حسین نامی 65 سالہ معمر شخص نے ڈبل ڈیکر سائیکل بنا کر سب کو حیران کر دیا۔

تفصیل کے مطابق شوشل میڈیا یوٹیوب پر ایک ایسی ویڈیو چل رہی ہے جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ٖغلام حسین نامی 65 سالہ معمر شخص نے سائیکل کے اوپر ایک اور سائیکل یوں فٹ کی کہ وہ ڈبل ڈیکر سائیکل بن گئی۔ اور اس ویڈیو کو اب تک سینکڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔غلام حسین نے یہ سائیکل صرف 3 دن میں بنائی ہے اور صرف بنائی نہیں بلکہ چلا کر کرتب بھی دیکھئے۔

غلام حسیننے کہا  کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر سائیکل بنانے کیلئے ساری محنت خود کی لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایساکرنے سے میں اتنا مشہور ہو جاؤں گا، اپنی ویڈیو دیکھ کر اپنے کام پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here