سعودی عرب کاوزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان، پاکستانی فائدہ اٹھاسکیں گے یانہیں؟ افسوسناک خبرآگئی

0
96

ریاض(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے سمیت دنیا بھر کے دیگر مما لک کیلئے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان کردیاتاہم اس کمی کا اطلاق پاکستانیوں پر نہیں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے وزٹ ویزا فیسوں میں کمی کردی ہے جبکہ پہلے وزٹ ویزا فیس جو پہلے تین ماہ کے لیے دوہزارریال، چھ ماہ کے لیے تین ہزار ریال ، ایک سال کے لیے پانچ ہزارریال اور دو سال کے لیے آٹھ ہزار ریال تھی لیکن اب نئی پالیسی کے تحت کمی کرکے تین ماہ کے لیے 305ریال، چھ ماہ کے لیے606 ریال، ایک سال کے لیئے 1000 ریال اور دو سال کے لیئے 1431ریال کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستان سے نئی فیسوں کے ساتھ ویزوں کا اجراء بھی ہو گیا تاہم افسوسناک بات ہے کہ پاکستان میں سعودی ویزا سروس مہیا کرنے والے ادارے اعتماد نے بھی ابھی تک فیسوں میں کمی نہیں کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here