ایون فیلڈ ریفرنس ، احتساب عدالت نے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

0
27
maryam-nawaz-na-127

اسلام آباد (پاکستان ٹوئںٹی فورسیون نیوز) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ساڑھے 12 بجے سنائیں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن میں موجودگی کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوئے جبکہ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر مانسہرہ میں موجودگی کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جہاں وہ اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔اس سے قبل صبح 9 بجکر 40 منٹ پر جب سماعت کا آغاز ہوا تو سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں زیر علاج اہلیہ کلثوم نواز کی تازہ میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here