سوشل میڈیا پرسونالی بیندرے نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ آپ بھی ان کوداد دئیے بنا نا رہ پائیں گے

0
15
sonali-bendre-instagram

نیویارک(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بالوں سے مکمل طور پر محروم نظر آرہی ہیں۔

کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونالی بیندرے نےفرینڈ شپ ڈے موقع پراپنی دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مکمل طور پر بالوں سے محروم نظر آرہی ہیں تاہم سونالی اپنے خوبصورت بالوں کو کھونے پر غمزدہ نہیں بلکہ انتہائی خوش لگ رہی ہیں اور اس تصویر کے ذریعے انہوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں اور ٹھیک ہونے کے لیے پُرعزم ہیں۔پیغام میں سونالی نے لکھا’’یہ میں ہوں، اور اس پل میں بہت خوش ہوں، لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن میں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں۔ ہاں یہ لمحات درد اورکمزوری کے ہیں لیکن میں وہ کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے، میں ان تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں۔میں اس وقت اپنی دوستوں کے ساتھ ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہاہے، میری دوستیں میری طاقت ہیں۔ میری دوستوں نے بے تحاشہ مصروفیت کے باوجود وقت نکالا اور مجھ سے ملنے آئیں ان کا بہت شکریہ انہوں نے مجھے احساس دلایا کہ ہماری دوستی کتنی گہری ہے۔سونالی نے مزید لکھا میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں آپ سب موجوہیں (وہ خواتین جو اس تصویر میں ہیں اور وہ بھی جو تصویر میں موجود نہیں ہیں)۔ اس کے ساتھ ہی سونالی نے لکھا آج کل میں تیار ہونے میں بہت کم وقت لگاتی ہوں کیونکہ میرے بال نہیں ہیں۔‘‘

This is me. And in this moment, I am really happy. People give me strange looks when I say that now, but it’s true and I’ll tell you why. I am now paying attention to every moment, looking for every opportunity to find joy and #SwitchOnTheSunshine. Yes, there are moments of pain and low energy, but I am doing what I like, spending time with people I love, and feeling very loved and happy. I am extremely grateful to my friends, my pillars of strength, who at a moment’s notice, arrived to be with me and help me through this. In between their busy schedules they find time to visit, call, message, FaceTime… basically never leaving a moment for me to feel alone. Thank you for showing me what true friendship is. #HappyFriendshipDay, ladies. Blessed to have you all in my life (including the ones not in the picture… You know who you are) @gayatrioberoi @suzkr P.S. Nowadays I spend far less time getting ready because I don’t have to fuss over my hair! 😜#BaldIsBeautiful #FindThePositive #OneDayAtATime Picture credit: @hrithikroshan

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on

اداکارہ سونالی بیندرے ان تمام لوگوں کےلیے مثال ہیں جو کینسر جیسےموذی مرض میں مبتلا ہیں اوراپنی بیماری کے باعث مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ سونالی بیندرے کو ہائی گریڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس میں جسم کے عضلات صحیح طرح کام نہیں کرتے جب کہ یہ کینسر جسم میں عام کینسر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، سونالی ان دنوں علاج کی غرض سےامریکا موجود ہیں اور اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here