یاسر شاہ ورلڈریکارڈ سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر

0
22
yasir-shah-test

لاہور (پاکستان 247نیوز) ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑنے کیلیے یاسر شاہ کو مزید ایک وکٹ درکار ہے۔

پاکستانی لیگ اسپنر 33واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جب کہ گزشتہ روز انہوں نے ٹام لیتھم کو آؤٹ کرتے ہوئے اپنی وکٹوں کی تعداد 199کرلی تاہم اب ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلیے یاسر شاہ کو مزید ایک شکار درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی اسکواڈ میں 6 سالہ بچے کی انٹری، کوہلی کی وکٹ لینے کیلئے پرامید

یاد رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82سال سے نہیں ٹوٹ سکا،روی چندرن ایشون37 جبکہ ڈینس للی اور وقار یونس38،38 میچز میں 200وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے یہ سنگ میل 36ٹیسٹ میں عبور کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here