کیا انوشکا شرما اُمید سے ہیں ؟ خود ہی تردید کر دی

0
31
anushka-sharma-virat-kohli

ممبئی (پاکستان 247نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب میڈیا میں اداکارہ کی اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں جس کے بعد اداکارہ انوشکا شرما خود میدان میں آگئیں.

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے اُمید سے ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتی۔ آپ شادی کو راز میں رکھ سکتے ہیں لیکن امید سے ہونے کو کبھی نہیں چھپا سکتے۔انوشکا شرما نے کہا کہ لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ میڈیا لوگوں کو اُمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے جب کہ میں ایسی من گھڑت خبروں پر سنجیدہ ہونے کے بجائے ہنس ہی سکتی ہوں۔ لیکن مجھے اس طرح کی بے معنی خبریں پڑھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ ایسی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا اورنک جونزکے پہلے استقبالیے میں ایسی شخصیت کی انٹری کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچاگئی

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ سال ہی 11 دسمبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور اب یہ جوڑا اپنی پہلی شادی کی سالگرہ اسٹریلیا میں منائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here