ابو ظہبی (پاکستان 247نیوز) یاسر شاہ نے 82سال پرانا رکارڈ توڑ تے ہوئے تیزترین 200 وکٹیں مکمل کر لی
تفصیل کے مطابق یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 200 وکٹیں مکمل کرلیں. یاسر شاہ نے 33ویں ٹیسٹ میں 200 وکٹیں مکمل کیں ہیں.
اس سے پہلے یہ ریکارڈ کلاری گریمٹ کے پاس تھا جس نے 36 ٹیسٹ اور 65 اننگز میں 200 وکٹیں مکمل کیں تھیں جبکہ یاسر شاہ نے 33ویں ٹیسٹ اور 64 اننگز میں 200 وکٹیں مکمل کر کئ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے جبکہ وقار یونس اور ڈینس للی نے38 ٹیسٹ میں200 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
یاد رہےیاسرشاہ نے22 اکتوبر 2014 کو آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا