شاہد خان آفریدی بی پی ایل میں چھا گئے شاندار پرفامنس

0
54
shahid-afridi-bpl-2019

ڈھاکہ(پاکستان 247نیوز)بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاہدآفریدی کی شاندارپرفامنس سےمیلا وکٹورینز نے اپنا پہلا میچ جیت لیا ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں شاہد آفریدی نے 25 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 39 رنز بناکر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا، آفریدی نے سیکنڈ لاسٹ بال پر الوک کپالی کو باؤنڈری کی سیر کروا کر اپنی ٹیم کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا، جبکہ باقی کھلاڑیوں میں سے تمیم اقبال نے 35 رنزسابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے 16 اور شعیب ملک نے 13 رنز بنائے، محمد عرفان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سلہٹ نے 8 وکٹ پر 127 رنز بنائے، پوران 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وارنر نے 14 رنز بنائے جبکہ مہدی حسن، محمد شاہد اور محمد سیف الدین نے دودو جبکہ شاہد آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here