وز ن کم کرنے کے دس طریقے جو آپ کی زندگی بدل دیں

0
66
exercise-weight-loss

لندن (پاکستان 247نیوز) چاہے آپ کیلئے جینز پہننا بہت مشکل ہو ، کسی بڑی تقریب میں جانا ہویا پھر صرف صحت مند دکھنے کی خواہش ہو ، اضافی وزن کم کرنے کیلئے بہت سی اچھی وجوہات ہیں۔ بہت سے لوگ موٹاپے کی وجہ سے اپنے آپ کو پسند نہیں کرتے لیکن وزن کم کرنے کی کئی اور وجوہات بھی ہیں جو شاید اس سے بھی زیادہ اہم ہیں۔ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف ہو ا ہے کہ موٹاپا صحت کیلئے ایک حقیقی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص موٹے لوگوں کی فہرست میں نہیں ہے لیکن اس کے جسم پر موجود چربی صحت کیلئے نمایاں طور پر خطرناک مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ وزن کم کرنے کے کافی سارے طریقے ہیں جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
سکیل پر وزن نہ کریں
اگر آپ اکثر سکیل پر اپنا وزن چیک کرتے ہیں تو یہ آپ کو مایوس کر ے گا جس سے آپ اپنی وزن کم کرنے کی کوشش چھوڑ دیں گے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بعض اوقات آپ وزن کم کرنے کیلئے باقاعدگی سے بتائے گئے طریقے پر عمل کر رہے ہوں جس سے آپ کے مسلز بننا شروع ہو جائیں گے ، اس حقیقت سے قطعہ نظر کہ آپ کے جسم میں موجود فیٹ ختم ہو رہے ہیں جس سے ممکن ہے کہ آپ کا وزن کم نہ ہو۔ اس بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ نتیجہ جاننے کیلئے صرف آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ایک نظراپنے آپ پر ڈال کر اندازہ لگالیں۔
MAKE CUTS SLOWLY
کیلوری کی مقدار کم کرنے سے بھی یقیناً آپ کا وزن کم ہو سکتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ ایک ٹائم پہ تھوڑی کیلوری کم کریں ۔ اچانک کثیر تعداد میں کیلوری کی تعدا د کم کرنے سے موٹاپا کم کرنا بہت مشکل ہے اور شاید آپ کو کمزوری محسوس ہو اور توانائی دیر سے جزو بدن بنے ۔
ورزش
آپ ہر روز کیلوریز مختلف تعداد میں لیں،بجائے اس کے کہ ایک ہی تعدادمیں لیں ۔ اس سے آپ کا جسم ایک جگہ پر عادی نہیں رہے گا اورجب آپ کمزوری محسوس کریں گے تو آپ کی توانائی کے جزو بدن بننے میں دقت کا سامنا نہیں ہو گا ۔
چربی والی خوراک زیادہ کھائیں
اگر آپ واقعی اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اورا س معاملے میں سنجیدہ ہیں تو وزن کم کرنے والی ورزش ایک بہترین عمل ہے۔ ورزش کرنے سے جسم میں موجود کیلوریز ختم ہوں گی، اور شاید یہ کیلوریز ختم کرنے والی کڑی ورزشوں سے بھی بہتر ہے۔
WEIGHT TRAINING
کئی دہائیوں سے لوگوں کویہ بتایا جاتا رہا ہے کہ چربی والی خوراک کھانے سے آپ کا وزن دوبارہ بڑھ جائے گا۔لیکن تمام برے برے نہیں ہوتے جیسے ہمیں بتایا جا تا رہا ہے،۔گری دار میوے،موم پھلی کے تیل سے تیار کردہ مکھن، انڈے ، زیتون کا تیل اور مچھلی میں پائی جانے والی چربی درحقیت آ پ کی صحت کیلئے فائدہ مند ہے اور یہ آپ کا وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم کر دیں
کاربوہائیڈریٹ کے بارے میں مختلف آراءپائی جاتی ہیں، آیا کہ یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے یا نہیں۔ بہت سی اقسام کے کاربن ہیں، کچھ لوگ یہ دلیل دیں گے کہ کاربن جیسے چینی اور نشاستہ وزن کم کرنے سے میں مدد گار ثابت نہیں ہو گا۔ ایسے کاربن استعمال کریں جو آپ کی چربی پگھلانے کی کوشش میں رکاوٹ نہ بنیں، جیساکہ سبزیاںاوردلّیّا۔ بہتر یہ ہے کہ آپ صبح کے وقت اور جب بھی آپ ورزش کرتے ہیں کاربن والی خوراک کم سے کم استعمال کریں۔
پروٹین میں اضافہ
پروٹین میں اضافہ جسم کو توانائی جلد اور بہتر طریقے سے پہنچاتا ہے، جس سے آپ کا وزن کم کرنا آسان ہو جائے گا۔تحقیقات سے پتا چلا ہے ک جولوگ زیادہ پروٹین والی غذائیں کھاتے ہیں ان کا وزن آسانی سے کم ہو جاتا ہے اور مسلز بھی تیز ی بنتے ہیں۔
زیادہ بار کھالیں اورلیکن کم کھائیں
بجائے اس کے آپ روایتی طور پر لازمی تین وقت خوب سیر ہو کے کھانا کھائیں، کوشش کریں کہ دن میں تین سے زیادہ مرتبہ کھالیں لیکن کھانے کی مقدار کم کر دیں۔ اس سے آپ کو بھوک نہیں ستائے گی اور نہ ہی کمزوری محسوس ہو گی۔
پانی زیادہ پیئیں
یہاں پرشراب خانوں یا سٹورز کی بات نہیں کی جا رہی بلکہ زیادہ مقدر میں پانی کی پینے کی بات جا رہی ہے۔ پانی نہ صرف وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کرے گا بلکہ یہ صحت کے بار ے میں اور بہت سارے معاملات کیلئے سود مند ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا بھی نہیں ہے۔اس لئے پانی کو پورے دن میں زیادہ سے زیادہ پیئیں اور ہر وقت اپنے پہنچ میں رکھیں۔
اپنی منزل منتخب کریں
زندگی میں کوئی بھی مشکل سے مشکل کام کیلئے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک گول سیٹ کر لیںاور یہ وزن کم کرنے والے معاملے میں بھی اسی طرح قابل عمل ہے۔بہتریہ ہے کہ آپ اپنا گول ایک پیپر پہ لکھ کر سیٹ کر لیں۔ یہ آپ کو ہر دفعہ آگے بڑھنے کی ہمت دے گا اور آپ کو زیادہ کھانے سے بچنے میں مدد دے گا اور آپ کو وہ چیزیں کھانے سے روکے گا جو آپ کے مقصد کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here