افغانستان میں دھماکہ خیز موادناکارہ بنانے کی کوشش کو دوران پھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق

0
64
bomb-blast-afghanistan

پکتیکا(پاکستان 247نیوز)افغانستان کے صوبے پکتیکا میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے متعدد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پکتیکا پولیس کے ترجمان نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ایک شخص نے مقامی مارکیٹ میں دھماکہ خیز مواددیکھا، جس پر اس نے اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کی اور اس دوران لوگوں کا وہاں کافی ہجوم جمع ہو گیا ۔ دھماکہ خیز موادکو ناکارہ بنانے کی کو شش کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹنے سے دو بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، تاہم فی الحال جا ں بحق ہونے والوں کی صحیح تعداد کا ابھی تک پتہ نہیں چلایا جا سکا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ زیادہ زخمی ہو جانے والوں کو علاج کیلئے کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبو ل نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here