تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان کے نام رہا جبکہ سیریز جنوبی افریقہ کے نام

0
74
pakistan vs south africa 3rd t20

سنچورین (پاکستان247نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 27رنز سے جیت لیا۔ شاداب خان صرف 8 گیندوں پر 22 سکور اور چار اوورز میں  34سکور دے کر 2وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے ۔

تفصیل کے مطابق سنچورین کے کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توپاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 23،فخر زمان 17،محمد رضوان 26،شعیب ملک 18،طلعت حسین 3،آصف علی 25،فہیم اشرف 4،محمد عامر0اور عماد وسیم 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 8 گیندوں پر 22 سکور کر کہ ناٹ آوٹ رہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈرک نے 4،مورس نے2جبکہ سپمالا اور فلیکوائیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 141سکور بنا سکی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینڈر ک 5،میلان 2،ڈوسین 41،کلاسین2،ڈیوڈ ملر 13،فلیکوائیو10،ہینڈرک 3اورجونیئر دالا 5سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3،شاداب خان اور فہیم اشرف نے ,2 2جبکہ عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔

مین آف دی میچ شاداب خان جبکہ مین آف دی سیریز کی ٹرافی ڈیوڈ ملر  کے نام ہوئی۔

یاد رہے پہلے دنوں ٹی ٹوئنٹی میچ  جیت کر سیریز پہلے ہی جنوبی افریقہ نے اپنے نام کر لی تھی اور ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز بھی جنوبی افریقہ نے اپنے نام کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here