مقبوضہ کشمیر میں بس سٹینڈ کے قریب بم دھماکا،18افراد زخمی

0
68
kashmir-bomb-attack
سری نگر(پاکستان247نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بس سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں میں بس اسٹاپ کے قریب دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ امدادی اداروں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 5 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق بس اسٹینڈ کے قریب ہونے والا دھماکادستی بم کا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ نامعلوم حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here