ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم،ہلاکتیں

0
159

اوٹاوا(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) کینیڈین جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 14مسافرزندگی کی بازی ہارگئے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سسکا توان صوبے کے شمالی علاقے ہمبولڈ برونسک میں پیش آنے والے حادثے میں کینیڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی مرنیوالوں میں شامل ہیںتاہم ان کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی ۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں آئس ہاکی ٹیم اور عملے کے 28 افراد سوار تھے جو میچ کھیلنے کے لئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا، زخمیوں میں سے مزید 3افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here