پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے منتظر پاکستانیوں کیلئے بالآخروہ خبرآگئی جس کا سب کو انتظار تھا

0
52
cricket-world-cup-2019

برسٹل(پاکستان 247نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ کا آج ہونیوالا کرکٹ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیاگیا، خیال رہے کہ اڑھائی بجے سے پاکستانی شائقین میچ شروع ہونے کے منتظر تھے اور اب مایوسی بڑھتی چلی جارہی تھی لیکن بالآخر میچ منسوخ کیے جانے کا اعلان کردیاگیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے مقابلے میں سری لنکا کو قدرے کمزور حریف تصور کیاجارہاتھا اور یوں اگر پاکستان یہ میچ جیت پاتا تو ایک کی بجائے دو پوائنٹس ملتے لیکن اب ایک ایک پوائٹ ملا۔
ذرائع کے مطابق ایمپائروں اور میچ ریفری نے دوسری بار انسپکشن کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا، اعلان کے وقت دھوپ نکل چکی تھی لیکن سارا دن جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے گراﺅنڈ اور پچ ضرورت سے زیادہ گیلی تھی جس پر کھیل تقریباً ناممکن تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here