ورلڈکپ، پاکستانی کپتان سرفرازاحمد مایوس ہوگئے

0
82
Sarfraz-ahmad-suspended-by-icc

برسٹل (پاکستان 247نیوز) پاکستان اور سر ی لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا جس پر پاکستانی کپتان سرفرازاحمد مایوس ہوگئے اور کہاہے کہ اس میچ سے دوپوائنٹس مل سکتے تھے ، سری لنکا آسان ٹیم تھی لیکن بارش پر کسی کا زور نہیں، ایک میچ جیتے اور ایک ڈرا ہوگیا، جیت کیلئے پرعزم ہیں لیکن کسی بھی طرح ریلیکس نہیں ہیں۔
میچ ڈرا ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے کہاکہ چھ میچ باقی ہیں اور سب ہی اہم ہیں، ہم کسی خوش فہمی میں مبتلاءنہیں اور اگلے میچ جیتناچاہتے ہیں،ان کامزید کہناتھاکہ اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد بھارت کیخلاف گراﺅنڈ میں اترناچاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here