نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز آج سے شروع، پہلا میچ آج کتنے بجے کھیلا جائے گا تفصیلات جانئے

0
32
pakistan-vs-new-zealand-odi

دبئی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ابو ظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گااور دونوں ٹیمیں فتح حاصل کر کے فاتحانہ آغاز کیلئے مدمقابل ہوں گے۔اس سے قبل کھیلے گئے مختصر فارمیٹ کے میچوں میں گرین شرٹس نے کیویز کو کلین سوئپ کیا تھا۔ مختصرفارمیٹ کی عالمی رینکنگ پر راج کرنے والی پاکستان ٹیم کیویز کو ون ڈے میچوں میں شکست دینے کےلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

سرفراز احمد نے کہا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مسلسل فتوحات سے حاصل اعتماد کی بدولت 50 اوورز میچز میں بھی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، کامیابی کے لئے سخت محنت کریں گے ٹاپ آرڈر کی وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے بہتر مجموعہ حاصل کرنے میں دشواری ہوتی ہے، بیٹسمینموں کو سمجھایا ہے کہ کریز پر قیام کو طول دیتے ہوئے اننگز کے لئے اچھی بنیاد فراہم کریں، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کئی تجربہ کار کرکٹر شامل ہیں، ان کی جانب سے سخت مزاحمت کی توقع کررہے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف کھیلے گئے گزشتہ 11 لگاتار میچوں میں قومی ٹیم کو شکست دے رکھی ہے تاہم سرفراز احمد تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here