کیا واش بیسن پر یا کسی اور جگہ کھڑے ہوکر وضو کرنا جائز ہے؟ آپ بھی جانئے

0
74
wash basin man pakistan

کراچی(پاکستان247نیوز)آج کل واش بیسن کا استعمال بہت عام ہو گیا ہے۔ موجودہ دور میں مسجدوں اور نماز کیلئے مخصوص جگہوں کے علاوہ ہر جگہ کھڑے ہو کر وضو کیا جاتا ہے لیکن کیا کھڑے ہو کر وضو کرنا جائز بھی ہے یا نہیں ؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو قبلہ رخ ہو کر بیٹھ کر وضو کیا جائے ۔ کھڑے ہو کر وضو کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کھڑے ہو کر اور قبلہ کے علاوہ کسی اور سمت کی طرف رخ کر کے وضو کرنے سے بھی وضو ہو جاتا ہے ۔ مولانا کے مطابق جہاں تک ممکن ہو سکے قبلہ رخ منہ کرکے بیٹھ کر وضو کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here