پرینتی چوپڑا نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ پرینتی چوپڑانے خود ہی بتا دیا

0
52
parineeti chopra

ممبئی (پاکستان247نیوز) شوبز کی دنیا میں کسی بھی ایکٹر کی شکل وصورت اور جسمانی خدوخال کا کافی عمل دخل ہوتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ کئی ماڈلز اور اداکار شوبز میں آنے سے پہلے جس طرح کی جسمانی خدوخال کے حامل ہوتے ہیں لیکن شوبز میں آنے کے بعد ان میں ایک واضح فرق آ جاتا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو وزن کم کرنا کسی بھی شخص کیلئے آسان کام نہیں ہے۔ ہم ان اداکاروں اور اداکاراوں کو دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے آسانی سے اپنا وزن کم کر لیا ہے لیکن حقیقت میں یہ کافی مشکل ہوتا ہے۔ بہت سے ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنا وزن کم کیا ہے جن میں پاکستانی نژاد بھارتی گلو کار عدنان سمیع سمیت اداکارہ ایمن، مینال،عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، زرین خان اور سوناکشی سنہا سر فہرست ہیں۔

انہی اداکاروں کی فہرست میں ایک بالی ووڈ اداکارہ ’پرینٹی چوپڑا‘نام بھی شامل ہے جنہوں نے اپنا وزن 95کلو سے کم کر کے صرف 58کلو کر لیا ہے۔اداکارہ پرینتی چوپڑا کا وزن 2009میں 90کلو تھا جس کا کم ہونا ناممکن سی بات لگتی تھی۔ اداکارہ کو اپنا وزن زیادہ ہونے کہ وجہ سے لوگوں کی باتیں بھی سننا پڑتی تھیں ۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور صرف 4ماہ کے قلیل عرصے میںاپنا وزن تقریباً30کلو تک کم کر لیا۔

پرینتی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو وزن بچپن سے زیادہ تھا ،اداکاری سے منسلک ہونے کے بعدان کے پاس ورزش کرنے کا وقت بالکل نہیں ہوتا تھا ۔لیکن پھر اداکاری کے ساتھ ساتھ شخصیت کی اہمیت کا اندازہ ہونے پر انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں اور انہیں اپنے مقصد کے حصول میں کافی حد تک کامیابی ملی۔

پرینتی چوپڑا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے اپنا وزن کم کرنے کیلئے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کیا اور بھر 2ہفتے تک صرف ہلکی غذاو¿ں پر انحصار کیا جسے کے بعدانہوں نے اپنے غذائی انتخاب کو مزید سخت کر لیا۔وہ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس گرم پانی میںلیموں کا عرق ملا کر پیتیں اور ناشتے میں 2 ابلے ہوئے انڈے،براون بریڈ اور ملائی سے پاک ایک کپ دودھ لیتی تھیں۔

پرینتی کے مطابق ان کے دوپہر کا کھانا براو¿ن چاول، روٹی دال یا سبزیوں پر مشتمل ہوتا اور شام میں دہی یا سبز چائے کے علاوہ وہ کچھ نہیں لیتی تھیںجبکہ رات کے کھانے میں وہ سبزیاں، دودھ، کم چربی والی غذائیں اور کبھی کبھار چاکلیٹ شیک کا استعمال کرتی رہیں۔پرینٹی نے مزید بتایا کہ اس آسان غذائی پلان نے ان کے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز کردیا جبکہ انہیں جم جانا پسند نہیں تھا تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑنے، گھڑ سواری، تیراکی اور ایک مقامی مارشل آرٹ کی مشقیں کرنے لگیںاور انہوں نے ڈانس کلاسوں میں بھی جانا شروع کردیا۔جس کی وجہ انہیں بہت مدد ملی اور وہ 30کلو تک اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here