پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلیا ٹیم کا اعلان، پاکستان کل اعلان کرے گا

0
49
australia-vs-pakistan

میلبورن(پاکستان247نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان اپنی ٹیم کا اعلان کل کرے گا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایرون فینچ کپتان اور ایلکس کیری نائب کپتان ہوں گے، چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں لیا گیا جب کہ اسمتھ اور وارنر پر بال ٹیمپرنگ کی پابندی 28 مارچ کو ختم ہو جائے گی، دونوں کرکٹرز کے پاس واپسی کے لیے آئی پی ایل بہترین موقع ہوگا۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم ایرون فینچ کپتان، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، گلین میکسویل، آسٹن ٹرنر، مارکوس اسٹونس، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، نتھن کولٹر نائل، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، جیسن برینڈورف اور نتھن لائن سمیت ایڈم زمپا پر مشتمل ہوگی۔

پاکستانی ٹیم کا اعلان کل چیف سلیکٹر انضمام الحق جمعے کی سہ پہر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کریں گے۔ آخری دفعہ جنوبی افریقا کےخلاف کھیلنے والی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں متوقع کی جا رہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈومیسٹک اور اے ٹیم کے پرفارمر عابد علی اور سعد علی کو سلیکٹرز نے قومی سینئر ٹیم کی نمائندگی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 22 مارچ سے شروع ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here