آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 میں سے 13 کھلاڑی فائنل

0
42
pakistan-cricket-team-world-cup-2019-squad

لاہور(پاکستان247نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کی تیاری عروج پر پاکستان کرکٹ ٹیم نے 15 میں سے 13 کھلاڑی فائنل کر لئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کی تیاری عروج پر ہیں جو کے لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے کیونکہ سمجھ نہیں آرہی ہے کون سے کھلاڑی کو باہر بٹھایا جائے اور کون سا شامل کیا جائے ۔ پاکستان نے مشن ورلڈ کپ کیلئے 15 میں سے 13 قومی کھلاڑی فائنل کر لئے گئے۔ اوپنرز میں فخر زمان، امام الحق اور نوجوان عابد علی شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد وسیم سکواڈ کا حصہ ہیں۔ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، حارث سہیل، شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد کے نام شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلرز میں حسن علی، محمد عامر اور شاہین آفریدی کو منتخب کر لیا گیا جبکہ محمد حفیظ اور آصف علی میں ٹائی پڑ گئی جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین اور عثمان شنواری میں سے ایک کو چنا جائے گا۔

اٹھارہ اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد فائنل 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جائےگا۔ عالمی کپ میں ٹیم پاکستان 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ میگا ایونٹ کا سپر مقابلہ یعنی روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ آسٹریلوی کھلاڑی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here