شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو قیمتی مشورہ مفت دیدیا

0
57

لاہور(پاکستان 247نیوز) وفاقی وزیرریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی زمینوں پر نظر رکھیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ عمران خان کے مخالفین چورہیں اور یہی ان کا پلس پوائنٹ ہے ، بڑی سکرین پر کوئی بڑی تبدیلی نظرنہیں آرہی ۔شیخ رشید نے کہاکہ میرا سال اٹھائیس اگست کوپورا ہونے جارہاہے جب میں خود کو قوم کو سامنے پیش کردوں گا، فیصلہ عوام نے کرنا ہے ، اس عید پرپاکستان ریلوے نے ایک ارب روپے کا ریکارڈ بزنس کیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کا دورہ کررہاہوں اور بجٹ کے بعد صوبے میں ریلوے کا جال بچھائیں گے ، مجھے چینی مافیا کی طرف سے سبسڈی لیے جانے کاپتہ چلاہے اور اس بارے میں وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here