بھکاری لڑکی کو نشہ آورمشروب پلا کر دو دن تک زیادتی

0
80

کراچی (پاکستان 247نیوز) اندرون سندھ کے علاقے ٹنڈومحمد خان میں مقامی شوگرمل کے گراﺅنڈ سے بے ہوشی کی حالت میں ایک بھیک مانگنے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی جس کو دو لڑکے نشہ آور مشروب پلا کر دو دن تک باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، نشے میں دھت لڑکی کو دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔
پولیس حکام کے مطابق بھیک مانگنے والی لڑکی جمنا گلی محلوں میں مانگتی تھی جس کا تعلق سجاول سے ہے ، بھیک مانگتے مانگتے ان لڑکوں تک پہنچی جنہوں نے پیاس بجھانے کیلئے مشروب پیش کیا جس میں نشہ تھا اور پھر اسے اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ حکام کے مطابق دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا جن کی شناخت رجب اور روشن کے نام سے ہوئی ہے ۔صوبائی حکومت نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مضروبہ کو ہرطرح کی قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here