فردوس عاشق اعوان نے رانا ثناءاللہ سے 2ارب روپے مانگ لیے

0
58

سیالکوٹ(پاکستان 247نیوز) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ سے 2ارب روپے مانگ لیے ، یہ رقم دراصل لیگل نوٹس میں مانگی گئی اور فردوس عاشق اعوان کے وکلاءکا کہناتھا کہ لیگی رہنما نے ان کی موکلہ پر بے بنیادالزامات لگائے ، نوٹس کے متن میں رانا ثناءاللہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاگیاکہ فردوس عاشق اعوان اچھی شہرت کی مالک خاتون ہیں جو مختلف وزارتوں پر فائز رہیں اور اب بھی اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہیں، بے بنیادالزامات کی وجہ سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا، رانا ثناءاللہ خود ہی الزامات کی تردید کرتے ہوئے معافی مانگیں اور دو ارب روپے بطورہرجانہ اداکریں۔نوٹس میں واضح کیاگیاکہ دوہفتوں کے دوران یہ اقدامات نہ کیے گئے تو قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here