مریم نواز والد کے ہمراہ لندن موجود، کیپٹن صفدر کو نیب نے گرفتار کرلیا

0
89
Captian-Safdat-arrested-by-NAB-Rawalpindi

لندن ، راولپنڈی(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ایون فیلڈریفرنس کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ایک ریلی کے دوران کیپٹن صفدر کو حراست میں لے کر دفتر منتقل کردیاہے جبکہ مریم نوازاور نوازشریف دونوں تاحال لندن میں موجود ہیں تاہم مریم نوازجمعہ کو لاہور واپسی کا اعلان کرچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر نامعلوم مقام سے آئے اور گاڑی سے اترکر لیاقت آباد میں واقع مسلم لیگ ن کے دفتر پہنچ گئے جہاں سے ریلی کی شکل میں لیاقت باغ کیلئے روانہ ہوگئے لیکن راستے میں ہی بھابڑا بازار کے پاس ان کی گاڑی نیب کی ٹیم نے روک لی ، اس موقع پر ن لیگی کارکنان نے مزاحمت کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گھیرے میں لے لیا اور کیپٹن صفدر کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے، کیپٹن صفدر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ گرفتاری دینے آئے ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں تسبیح پکڑرکھی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here