چیف جسٹس نے سابق صدرزرداری اور ان کی بہن سمیت 20پاکستانیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیدیا کیونکہ ۔ ۔۔

0
25
Zardari-Faryal-talpur-name-put-ECL-SC-Orders

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اوران کی بہن فریال تالپور سمیت بیس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا، جعلی اکاﺅنٹ ہولڈرز سات افراد اور دیگر 12 بینفشریز کو بارہ جولائی کو طلب کرلیا۔
اتوار کی چھٹی کے باوجودچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاو¿نٹس ازخود نوٹس کی سماعت کی۔
ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سات لوگوں کے نام پر قائم انتیس اکاو¿نٹس سے 35 ارب سے زائد کی ٹرانزکشن ہوئیں ، ڈی جی ایف آئی اے نے ساتوں نام سپریم کورٹ میں پیش کردیے۔چیف جسٹس نے 29 اکاو¿نٹ ہولڈرز کے نام پوچھے، تو بشیر میمن نے بتایا کہ طارق سلطان کے نام پر 5 اور ارم عقیل کے نام پر دو اکاو¿نٹس ہیں۔ یہ دونوں افراد ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ 35 ارب روپے کے فراڈیے کو آپ نے بلایا بھی نہیں، اب تک تفتیش کے مطابق ان کے پیچھے کون ہے؟ بشیر میمن نے کہا کہ ہم نے سب کو نوٹس جاری کیے، مقدمہ بھی درج کروادیا ہے، حسین لوائی گرفتار ہوچکے ہیں۔عدالت نے آئی جی سندھ کو تمام افراد کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک کو نجی بینککی جمع کرائی گئی سات ارب روپے کی ایکوٹی روکنے کا حکم دے دیا۔
سابق صدرآصف زرداری،ان کی بہن فریال تالپور،طارق سلطان ،ارم عقیل ، محمد اشرف ،محمد اقبال آرائیں اوردیگر افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر تے ہوئے 12 جولائی تک سماعت ملتوی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here