نوازشریف کو عدالت سے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

0
39
nawaz-sharif

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کی جانب سے العزیزہ اورفلیگ شپ ریفرنس منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سے جواب الجواب مکمل ہونے اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو کچھ ہی دیر بعد سنایا گیا، عدالت نے دونوں ریفرنسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواست منظور کرلی جس کے تحت اب نوازشریف کے خلاف یہ ریفرنسز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نہیں سنیں گے۔

اس سے قبل دوران سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر کا کہنا تھا کہ میرا موقف ہے کہ چارج فریم ہونے کے بعد کیس دوسری عدالت منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here