نیب نے حسن نواز اور حسین نواز پر بجلیاں گرا دیں

0
14
hassan-nawaz-hussain-nawaz

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے۔

نیب ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز کےنام نیب کی درخواست پرپاسپورٹ ڈائریکٹریٹ نےبلیک لسٹ میں ڈالے ہیں اور دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔نیب کے مطابق حسن اور حسین نواز اب اپنا پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ ان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جب کہ نیب نے دونوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے جس پر نگراں کابینہ نے فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here