عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانے پر جمائما بھی میدان میں آ گئی

0
16
jemima-goldsmith-twitter

لندن(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیا ہے۔

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک نامور ماہر اقتصادیات کو عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے معروف ماہر اقتصادیات کا نام اقتصادی مشاورتی کونسل سے واپس لینے کا فیصلہ ان کے احمدی ہونے کی وجہ سے کیا حالانکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک احمدی کو وزیرخارجہ مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کی مذہبی جماعتوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حکومت نے عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں کہا کہ عاطف میاں سے اکنامک ایڈوائزری کونسل کی ممبرشپ واپس لے لی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here