آسیہ بی بی کیا بیرون ملک چلی گئی ہیں؟ترجمان دفتر خارجہ نے واضح اعلان کر دیا

0
29
dr-Muhammad-faisal

ملتان (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی ابھی پاکستان میں ہی موجود ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں موجود ہے جب کہ بیرون ملک روانگی کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ اس سے قبل آسیہ مسیح کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الملوک نے بی بی سی سے گفتگو میں رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ کو ملتان جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: آسیہ مسیح کو رہا کر دیا گیا، بیرون ملک روانہ

دوسری جانب آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی متضاد خبریں زیر گردش ہیں کہ انہیں نورخان ایئربیس سے ہالینڈ روانہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کے خاندان کے علاوہ پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر بھی جہاز میں سوار تھے۔آسیہ مسیح کی رہائی پر تحریک لبیک پاکستان نے رد عمل میں کہا کہ آسیہ کی رہائی حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پورے پاکستان کی فضا آسیہ کی رہائی کی خبر سن کر غم و کرب میں مبتلا ہے، معاہدہ کی خلاف ورزی کر کے بدعہدی کی سیاہ تاریخ رقم کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here