صبح صبح خوشخبری، پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

0
69
oil-and-gas-pakistan

کراچی (پاکستان 247نیوز) ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے اور سجاول گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول میں 3400 میٹر گہرائی میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔پی پی ایل کے تخمینے کے مطابق سجاول کی اس گیس فیلڈ سے تقریباً 90 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس نکلے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سانگھڑ اور گمبٹ میں پی پی ایل کے دو کنوؤں سے تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here