نجی ہسپتالوں کی حالت زار کی تحقیق کیلئے قائم کردہ کمیٹی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب

0
12

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)سپریم کورٹ نے نجی ہسپتالوں کی حالت زار کی تحقیق کیلئے قائم کردہ کمیٹی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیل کے مطابق نجی ہسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران نے عدالت نے معاملے پر تحقیق کیلئے قائم کردہ ہیلتھ کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں استفسارکیا جس پر وکیل اے جے رحیم نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ بھی تیاری کے مراحل میںہے۔ سی ای او ہیلتھ کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ پنجا ب میں 60ہزار نجی ہسپتال اور ڈسپنسریاں ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بینک ہسپتالوں کیلئے ریگولیشن بنائیں، کل پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نوٹیفائی ہوگیاجس پر جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ بھر تو کمیٹی کا کام ختم ہو گیا۔
عدالت نے ہسپتالوں کی حا لت زار کی تحقیقا ت کیلئے قائم کردہ کمیٹی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہیلتھ کیئرکمیشن اس معاملے کودیکھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here