غیرملکی آئل کمپنی کیس، آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے طلب

0
14

پشاور(پاکستان247نیوز)غیر ملکی آئل کمپنی سے متعلق کیس کی سماعت میں پشاور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈائیریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیا ہے۔
سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ غیر ملکی آئل کمپنی روزانہ 24ہزاربیرل اضافی تیل روزانہ چوری کر رہی ہے، قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کرنے والے افسر کا تبادلہ کر دیا، جس پر جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دوسری ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں بننے دیں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرڈائریکٹرایف آئی اے کوطلب کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here