عمران ہاشمی کی وہ حرکت جو ایشوریا رائے آج تک نہیں بھول سکیں

0
41

ممبئی (پاکستان 247نیوز)ایشوریا رائے سابق مس ورلڈ ہیں لیکن ان کی خوبصورتی پربالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے سوال کھڑا کردیاتھا جس پر ایشوریا آج بھی غصہ ہیں اور بھلا نہیں پائیں ،جس کا اظہار خود اداکارہ نے کردیاہے ۔
تفصیل کے مطابق ’فیمسلی فلم فیئر‘ کے سیکنڈ سیزن میں ریپڈ فائر راو¿نڈ سلسلے میں میزبان نے ایشوریا سے پوچھا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے برا تبصرہ کیا سنا تھا تو ایشوریا نے غصے سے جواب دیا ’جعلی اورپلاسٹک کی خوبصورتی‘۔
یادرہے کہ ایشوریا کے لیے یہ تبصرہ اداکار عمران ہاشمی نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھا، ایشوریا یہ تبصرہ سن کر شدید غصے میں آگئی تھیں اورصرف یہی نہیں بلکہ عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرنے سے بھی انکارکردیا تھا۔ بعد ازاں عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے معافی ماگنتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ صرف گفٹ ہیمپر جیتنے کیلئے کہا تھا لیکن اس تبصرے نے ایشوریا کا دل توڑ دیاتھا جو آج تک جڑ نہیں سکا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here