ماموں زاد سے خوبصورت ہونا ڈیڑھ سالہ بچے کو مہنگا پڑگیا

0
94

گجرات(پاکستان 247نیوز) ماموں زاد سے زیادہ خوبصورت ہونا ڈیڑھ سالہ بچے کو مہنگا پڑگیا اور ممانی نے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے انکشاف کیا کہ ڈیڑھ سالہ سلیمان فیصل کو چند روز قبل نانی کے گھرسے اغوا کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد لاش ویران علاقے میں پھینک دی گئی تھی،انہوں نے بتایاکہ قاتل مقتول بچے کی ممانی ماریہ ہے جس نے گرفتاری پر اعتراف بھی کرلیا۔ ملزمہ نے بتایاکہ بچے کا قتل حسد کی وجہ سے کیا کیونکہ ڈیڑھ سالہ سلیمان میرے بچے سے زیادہ خوبصورت تھا جبکہ ساس اور نند کا رویہ میرے ساتھ درست نہ تھا جس پر انتقام لینا پڑا، بچے کوتشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here