دپیکا ککڑ کو بگ باس جیتنے کے بعد زندگی کے لالے پڑگئے

0
90

ممبئی(پاکستان 247نیوز) بگ باس سیزن بارہ کی فاتح اورمسلمان دپیکا ککڑکی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور انہیں تیزاب سے جلائے جانے کی دھمکیاں ملناشروع ہوگئی ہیں۔
تفصیل کے مطابق بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 12 کی فاتح اداکارہ دپیکا ککڑ کے خلاف سوشل میڈیا پرشو میں دوسرے نمبر پرآنے والے سابق بھارتی کرکٹر شری سانت کے مداحوں نے محاذ کھولا ہوا ہے اور کہا ہے کہ شو کے اصلی ونر شری سانت تھے لیکن چینل انتظامیہ نے دپیکا کو جتوانے کے لیے دھاندلی کی ہے کیونکہ دپیکا اسی چینل کے ایک مقبول ترین شو کی ہیروئن رہ چکی ہیں۔ شری سانت کے ایک مداح نے تودپیکا سے نفرت میں ہر حد پار کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر پر تیزاب سے جلانے کی دھمکی دے ڈالی۔
شری سانت کی بیوی نے دھمکی بھرے اس ٹوئٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور شری کو پورا یقین ہے کہ شری کا کوئی مداح ایسی حرکت نہیں کرسکتا ،یہ شخص کوئی اورہی ہے جو خود کو میرے شوہر کا مداح ظاہر کرکے دپیکا کو دھمکیاں دے رہا ہے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دپیکا مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے تصدیق کرچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here