ثنا میرکو پاکستا ن وومن کرکٹ ٹیم کا سعیداجمل کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا،کیسے؟

0
38

ڈیرہ اسماعیل خان(پاکستان247نیوز)ثنا میرکو پاکستا ن وومن کرکٹ ٹیم کا سعیداجمل کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔وہ بھی سعیداجمل کی طرح آئی سی سی ون ڈے باولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکی ہیں جبکہ وہ پچھلے 9سالوں سے ون ڈے کی آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20میں شامل ہیں۔ ثنا میر دو مرتبہ ایشین کپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی کپتان تھیں۔حکومت پاکستان نے 2014میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔
ثنا میر نے اب تک ون ڈے کرکٹ کے 108میچوں میں تین ففٹی کی مدد سے 1491رنز 18.18کی اوسط سے بنائے جبکہ127وکٹ 25.73کی اوسط سے حاصل کیں۔ فروری2017میں وومن کرکٹ ورلڈکپ کوالفائر میں کھیلتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں 100وکٹ لینے والی پہلی وومن پاکستانی باولر بنیں۔ اکتوبر2018میں وہ پہلی پاکستانی وومن کرکٹر بنی جس نے آئی سی سی ون ڈے باولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اب وہ آئی سی سی ون ڈے باولنگ رینکنگ میں نمبر آٹھ پوزیشن پرہیں۔
ثنا میر نے اب تک ٹی 20کرکٹ کے75میچوں میں 664رنز 14.12کی اوسط سے بنائے جبکہ 66وکٹ 20.66کی اوسط سے حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here