بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شہید،دوسری زخمی، آئی ایس پی آر

0
91
Asif-Ghafoor- ISPR

راولپنڈی(پاکستان 247نیوز)پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر)نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خا تون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کاغیرپیشہ ورانہ طرزعمل جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم جاری ہیں، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here