ایک اور بنت حوا زیادتی کے بعد قتل، فیصل آباد میں 7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

0
55
baby rape case

فیصل آباد(پاکستان247نیوز) ایک اور بنت حوا ظلم کی بھینٹ چڑھا دی گئی ہے، فیصل آباد میں دودھ فروش نے 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔

تفصیل کے مطابق فیصل کے علاقہ ڈی ٹائپ میںایک دودھ فروش نے 7سالہ معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معصوم بچی کی لاش قریبی فیکٹری سے برآمد ہوئی جبکہ واقع کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دودھ فروش نے بچی کو دس روپے واپس دینے کا بہانہ کر کے دوبارہ بلایا اور زیادتی کو نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے جسے گرفتار کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مقتولہ کے والد نے بتایاہے کہ دکاندار نے دودھ کی بقایا رقم میں سے دس روپے واپس نہیں کئے ۔ بچی دکاندار سے باقی رقم واپس لینے کیلئے گئی اور واپس نہیں لوٹی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here