دنیاکے 10امیرترین ممالک کی لسٹ سامنے آ گئی پاکستان کا نمبر کونسا ہے،تفصیلات جانئے

0
29
china-most-richest-country

برلن(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)دنیا کے 10 امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبرپرآگیا۔

رواں سال اپریل تک کے اعداد و شمارکے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ چین پہلے نمبرپرہے۔2017کے مقابلے میں چین کی اقتصادی شرح ترقی 9 فیصد رہی۔ اس معیار کے پیش نظر امریکا 20.4 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ 10.4 ٹریلین ڈالر کیساتھ بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق باقی ممالک میں جاپان چوتھے، جرمنی پانچویں، روس چھٹے، انڈونیشیا ساتویں، برازیل آٹھویں، برطانیہ نویں، فرانس دسویں نمبرپرہے جبکہ آئی ایم ایف کی فہرست کے مطابق پاکستان 25 ویں نمبر پر رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here