دبئی میں کاروبار کرنیوالے بھارتی شہری نے پاکستانیوں کیلئے نئی مثال قائم کردی، بڑامسئلہ حل کردیا

0
84

دبئی سٹی (پاکستان 247نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کاروبار کرنیوالے بھارتی جوگندرسنگھ سلاریہ نے انسانی ہمدردی کی نئی مثال قائم کردی اور سندھ کے علاقے تھرپارکر میں 62پانی کے پمپ لگوا دیئے ہیں اورساتھ ہی بڑی مقدار میں اناج بھی بھجوایا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوگندرسنگھ کو سوشل میڈیا کے ذریعے تھر کے لوگوں کی مشکلات کا علم ہوا تو اس نے ایک پاکستانی کے ذریعے تھر میں نلکے لگوادیئے ۔جوگندرسنگھ دبئی میں ٹرانسپورٹ کا کام کرتے ہیں اور ایک فلاحی ادارہ بھی چلارہے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے دوران جوگندرسنگھ تھرپارکر میں پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے کوشاں تھے ، اس علاقے میں بنیادی ضروریات کی اشد ضرورت ہے اور ہسپتال تک دستیاب نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here